کراچی : پولیس افسر کے بھتیجے کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے نوجوان کے مبینہ اغوا کے واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ نوجوان کا مبینہ اغوا کاروں سے آن لائن ایپلیکیشن گیم پر رابطہ ہوا، ملزمان پولیس افسر کے بھتیجے کو سوسائٹی کے باہر بلا کر لال رنگ کی گاڑی میں زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔
نوجوان نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے نشہ آور چیز کھلا کر بد فعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنائی گئی اور پھر چھوڑ دیا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ مبینہ اغوا کار اس کو بلیک میل کر کے رقم کا تقاضا کر رہے ہیں تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش کررہی ہے۔