کراچی ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ ریسٹورنٹ ملازم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیاگیا، جس میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے دوران دیکھا ڈنڈا بردار افراد آرہے ہیں، ڈنڈا بردار افراد نے شیشے توڑے ساتھ ہی اندر موجود فرنیچر اور ٹی وی کو نقصان پہنچا۔
مدعی مقدمے نے بتایا کہ باہرنکل کر دیکھا تو ساتھ موجود پیزا فرنچائز کے بھی شیشے ٹوٹے ہوئے تھے، ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آئی تو مشتعل افراد فرار ہونے لگے۔
پولیس نےجائے وقوعہ سے2افراد منصور اور محمد حسن کوپکڑ ا، مقدمےمیں دیگر 30 سے 35 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی ڈیفنس میں غیرملکی فوڈچین پر مشتعل افراد کا حملہ
یاد رہے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا ، درجنوں مشتعل افراد نے غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔
مشتعل افراد نے فوڈ شاپ کے باہر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے فوڈشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور گیٹ کا شیشہ توڑا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور توڑ پھوڑ میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔