کراچی : سائٹ ایریا کی فیکٹری میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ کرلیا گیا ، مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سائٹ اے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ فیکٹری کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ غیرملکی شہری مشینری کی تنصیب میں مصروف تھے، سیکیورٹی گارڈ نے نامعلوم وجوہات پرغیرملکی شہریوں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعدگارڈفرار،موقع سے 9 ایم ایم پستول کے 16 خول ملے ، شریف اللہ نامی سیکیورٹی گارڈ5ماہ سےفیکٹری پرتعینات تھا۔
مقدمے میں گارڈ اور غیر ملکی باشندوں کے درمیان جھگڑے کا ذکر نہیں کیا گیا
4 غیر ملکی باشندے کمپنی میں مشینری تنصیبات کیلئے 2سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ آتے تھے، دونوں غیرملکی گزشتہ روز 8بجکر2 منٹ پرسیکیورٹی کے ہمراہ فیکٹری پہنچے تو سیکیورٹی گارڈ نے پہلی منزل پر آکر غیر ملکی باشندوں پر اندھا دند فائرنگ کی۔
دوسری جانب سائٹ ایریا کی فیکٹری میں نجی کمپنی میں دو چینی شہریوں کےزخمی ہونےکی تحقیقات جاری ہے ، بنارس،سائٹ ایریا، مومن آباد سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےزیرحراست افراد سے سیکیورٹی گارڈکےبارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نےمل سے سپروائزر سمیت دس افراد کوبھی حراست میں لیا ہے۔
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجارنے غیرملکیوں کوسیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنیوں کےآڈٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اور مکمل فٹ گارڈ سے ہی خدمات لی جائیں۔