پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی: سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں جانور کی خریداری کی ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے علاقے سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں جانور کی خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں جانور کی خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں آخری روز تک 7 لاکھ قربانی کے جانوروں کو لایا گیا۔

مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گیا، منڈی کے 48 بلاکس میں سے بیشتر پنڈال خالی ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق عید کے روز بھی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے جانور دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عید قربان کے موقع پر مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگووائرس سےبچاؤ کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ مویشی منڈیاں شہرسے2 سے5 کلومیٹرکے فاصلے پر لگائی جائیں اور منڈیوں میں داخلی اور خارجی راستےعلیحدہ ہوں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ایک گاڑی میں صرف 2 لوگ آئیں، پارکنگ کاکشادہ انتظام کیاجائے تاہم سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد،بزرگ، بچےمنڈی نہ آئیں۔

جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ کسی شخص کو منڈی میں ماسک کے بغیر داخلےکی اجازت نہ دی جائے اور منڈی میں مویشی بھی فاصلے سے رکھے جائیں جبکہ منڈی میں ہاتھ ملانےاور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں