جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی چیمبر کے الیکشن کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کا بڑا فیصلہ، ملک کے سب سے بڑے چیمبر کراچی چیمبر کے الیکشن کو  کالعدم قرار دے دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کو TOA، 2013 کے سیکشن 14(3)f(iii) کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر (DGTO) کی مجموعی نگرانی میں 60 دنوں کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں۔  ریگولیٹر (ٹی او) آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے TOA، 2013 کے سیکشن 16 کے تحت ایک ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے لیے سیکریٹری، وزارت تجارت سے سفارش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس دونوں ووٹر لسٹ جاری کریں اور اس آرڈر کے جاری ہونے کے 07 دنوں کے اندر اس سلسلے میں تعمیل رپورٹ بھیجیں، تعمیل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں TOA، 2013 کے سیکشن 14 کے تحت مزید ریگولیٹری کارروائی ہوگی، جس میں KCCI کے لائسنس کی ممکنہ معطلی بھی شامل ہے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ ابھی فیصلہ پڑھا نہیں ہے جب تک پڑھ نہیں لیتا موقف نہیں دے سکتا جب جکہ چیئرمین بی ایم اے آصف سخی نے کہا کہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں یہ کامیابی نصیب ہوئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں