ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تاجروں نے مرتضیٰ وہاب کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کراچی چیمبر آمد کے موقع پر تاجروں نے ان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے صدر کراچی چیمبر طارق یوسف نے خطاب کیا اور شہر قائد کے دیرینہ اور بنیادی مسائل سے متعلق ان کی توجہ مبذول کرائی۔

طارق یوسف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کراچی کا کوئی وارث نہیں، شہر کی کچھ سڑکیں ایک ایک سال سے بن رہی ہیں، شہر میں پانی اور انفرا اسٹرکچر کا کوئی تصور نہیں ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کراچی کی ضرورت ہے، آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان کی وال اسٹریٹ کہلاتی ہے، اس وال اسٹریٹ پر گزشتہ دو ماہ سے گٹر کا پانی کھڑا ہوا ہے،

انہوں نے کہا کہ شیر شاہ روڈ 3سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شہر کے انڈر بائی پاس کی دیواروں سے سریا چوری کیا جارہا ہے، کیا بلدیہ عظمیٰ کے پاس انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لئے کوئی محکمہ ہے؟

صدر کراچی چیمبر نے بتایا کہ ماربل کا سارا کچرا سائٹ میں فیکٹریوں کے باہر پھینکا جارہا ہے ، کراچی میں 32 سال سے کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں بنی یہاں کچرے سے ایندھن بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں