بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

کراچی: چاند رات کو لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں‌ نے پکڑ لیا، تشدد سے ایک ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں عید کی چاند رات کو شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کیا ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ عید کی چاند رات کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ان ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے انہیں اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ملزمان شدید زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک ڈاکو اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ان کا تعاقب کیا اور قابو پا کر پکڑ لیا جس کے بعد ان پر تشدد کیا۔

پولیس نے ملزمان کو شہریوں سے تحویل میں لینے کے بعد ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ ٹریفک حادثے میں ہلاک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں