اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں‌ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا ہے، تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں، جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کے لئے جگہ بھی موجود ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا، جدید ماڈل تھانے کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے23 مارچ کو کیا تھا.

تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں،لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پرکیمرے نصب کیے گئے ہیں،ایس ایچ او،کمپلین سیل اورڈیوٹی افسرکا علیحدہ کاؤنٹر بنایا ہے، صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے لاک اپ سمیت 6مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کیلئے بھی جگہ موجود ہے.

- Advertisement -

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو سیکیورٹی اداروں تک رسائی کے لئے بہترین ماحول میسرکرناہے، فاصلہ کم ہوگا تو جرائم کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی، آپریشن پولیس اورانویسٹی گیشن کاؤنٹربھی تھانےمیں موجود ہیں.

واضح رہے کہ تھانہ رسالہ 1948 میں قائم ہوا تھا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارکردگی

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سال 2016 ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ کے دوران 952 آپریشن کیے گئے تھے، جن میں 2847 مجرموں کو حراست میں لیا گیا تھا.

گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 350 دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے 87 کارکن بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں‌ رج ہے کہ سال 2016 کے دوران مختلف جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے.

جس میں بھتہ خوری میں 93 فیصد کمی، قتل کے واقعات میں 91 فیصد، اغواء برائے تاوان میں 86 فیصد اور دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد کمی آئی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں