تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں مرغی کی گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں دکانداروں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد مرغی کا گوشت ساڑھے پانچ سو سے چھ سو روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت مہنگا ہونے پر سستی گردن خریدنا چاہی تو وہ بھی دستیاب نہیں ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ ’اتنی مہنگائی میں مرغی تو کیا دال بھی نہیں کھا سکتے۔‘

شہریوں نے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کی اپیل کی اور مصنوعی طریقے سے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمز سے مرغی مہنگے داموں فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن عوام اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں اس لیے وہ دکانداروں کو قصور وار سمجھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -