کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر کمسن بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر ایک نمبر میں مظاہرین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین سے مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھلوادی ہے۔
ایس پی جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی جارہی ہے، 4 سے 5 سالہ علی بہار کالونی کا رہائشی تھا۔
بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ چپس فروخت کرکے گھر جارہے تھے جب حادثہ رونما ہوا، بھائی آدھے گھنٹے گٹر میں موجود رہا ایک راہگیر نے اسے گٹر سے نکالا۔
بھائی نے بتایا کہ فوری طور پر اسپتال منتقل نہ کرنے کی وجہ سے چھوٹا بھائی دم توڑ گیا۔
پولیس نے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔