کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 19 میں پارکنگ کے اندر کھڑی کار میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، دو بچے کھیلنے کے دوران گاڑی میں جا بیٹھے، گاڑی لاک ہوجانے کی وجہ سے بچوں کا دم گْھٹہ اور ایک بچہ راؤف ولد حشر علی عمری 3 سالہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بچہ حسان ولد حشر علی 4 سالہ بیہوش ہوا۔
پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مزید تفتیش و تصدیق جاری ہے۔