پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

گھر سے روٹی لینے نکلنے والے بچے کے ساتھ دردناک واقعہ، لاش لائبریری سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد، عمر ماروی گوٹھ میں روٹی لینے کے لیے گھر سے نکلنے والے 8 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد سے 8 سال کے بچے کی لاش ملی ہے، والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گھر سے روٹی لینے کے لیے نکلا تھا۔

والد نے بتایا کہ ہمارا بچہ واپس نہیں آیا تو ہم نے ڈھونڈنا شروع کیا، پھر لائبریری سے اس کی لاش ملی، وزیر اعلیٰ سندھ سےگزارش ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود عمر ماروی گوٹھ میں بچے کی لاش ملی، جس کی شناخت شاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے، بچے کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، شک کی بنیاد پر کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایم ایل او ڈاکٹر کامران نے پوسٹ مارٹم کے بعد تصدیق کر دی ہے کہ 8 سال کے بچے شاکر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایم ایل او نے بتایا کہ بچے کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر جان سے مارا گیا، ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ بچے کو قتل کرنے سے پہلے گلا دبانے کی کوشش کی گئی، نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے جائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں