اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی، بچوں‌ کی لاشیں‌ ملنے کا واقعہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں‌ تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں گاڑی سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گاڑی سے ملنے والی بچوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے سر پر وزنی چیز لگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بچوں کے سر پر گہری چوٹ کے نشان موجود ہیں، سر پر چوٹ لگنے سے بچوں کا خون بھی بہا۔

- Advertisement -

ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کے شواہد نہیں ملے۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ متوفی تین سالہ عبید اور چار سالہ محمد کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، دونوں بچوں کی وجہ موت سر پر لگنے والی چوٹ بنی، واقعہ حادثہ نہیں قتل ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ، منگھو پیر کے قریب گاڑی سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

واضح رہے کہ منگھو پیر کے قریب پرانی گاڑی سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں بچے دس مئی سےلاپتہ تھے ،حکام نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بچےممکنہ طورپر کھیل کود کے دوران گاڑی میں لاک ہوگئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی شناخت دانش زبیراورعبیدسعید کےنام سےہوئی، گاڑی عمرگوٹھ میں کئی روزسے لاوارث کھڑی تھی ، دونوں بچوں کی لاشیں گاڑی کےشیشے توڑکر نکالی گئیں، بچوں کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، دونوں معصوم بچےایک ہی خاندان کے اور آپس میں دوست تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں