جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا 7 سال کا بچہ صارم تاحال بازیاب نہ ہوسکا، والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 7 سالہ بچے صارم کی دادی نے کہا کہ جو بھی اسے لے گیا ہے وہ گھر کے دروازے پر چھوڑ جائے ہم کچھ نہیں بولیں گے اور نہ ہی اس کی شکل دیکھیں گے۔

بچے کی والدہ نے بتایا کہ بڑا بیٹا گھر آیا تو پوچھا بھائی کیوں نہیں آیا تو اس نے بتایا کہ ہم دونوں ساتھ نکلے تھے، میں دوسرے راستے سے آیا صارم بھی آرہا ہے لیکن وہ نہیں آیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ لائٹ جانے کا وقت تین سے ساڑھے چار کے درمیان ہے اس وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔

انہوں نے کہا کہ قاری صاحب نے بتایا کہ بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی وہ جاچکے تھے، پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے اللہ کرے بچہ مل جائے۔

والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ معلومات دیں گے، نمبر سے متعلق سی پی ایل سی سے مدد لی جارہی ہے، مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔

بلال کالونی تھانے میں والد نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بھی کرائم سین کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور بچے کے والدین سے ملاقات کی۔

بچے کے والدین کا بتانا ہے کہ دونوں بیٹے مدرسے گئے تھے، ایک بیٹا گھر پہنچ گیا مگر دوسرے بچے کا دو روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے۔رپورٹ: روبینہ علوی

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں