جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سی آئی اے افسران و اہلکاروں کیخلاف ہزاروں ڈالر کی لوٹ‌ مار کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی آئی اے کا اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر بڑی لوٹ مار کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک شہری کی جانب سے سی آئی اے کراچی کے افسران و اہلکاروں پر نوے ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر الزام ہے کہ انھوں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33میں گھر پر چھاپہ مار کر ایک شہری کو حراست میں لیا اور رقم لوٹی ہے۔

- Advertisement -

CIA

متاثرہ شہری نے شکایت کی کہ اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر نوے ہزار ڈالر وصول کیے۔ متاثرہ شہری کی شکایت پر ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سمیت پولیس ٹیم کو معطل کر دیا۔

۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے بتایا کہ اہلکاروں نے شہری کو حراست میں لے کر بھاری رقم وصول کی، اہلکاروں کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا گیا ہے، مدعی کو لوٹی جانے والی رقم کے شواہد پیش کرنے کا کہا ہے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنےآ جائیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں