کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی عرضی سن لی گئی، وفاق نے کراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ سندھ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، کراچی سرکلرٹرین منصوبہ سی پیک میں شامل کرلیا گیا، خواجہ سعدرفیق نے وزیراعظم کے فیصلے سے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کردیا۔
وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبےکو سی پیک کا حصہ بناتے ہوئے منصوبہ سندھ کو سونپنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی، ملاقات میں سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر ریلوے نے مرادعلی شاہ کو کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کا اختیار سندھ کے سپرد کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا جبکہ میں صوبے میں ریلوے کی بند اسٹیشنز فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سرکلر ریلوے اجلاس ہوا تھا، جس میں کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کو خط لکھیں گے، جس میں کے سی آر کو سی پیک منصوبے میں شامل کرانے کی سفارش کی جائیگی۔
وزیر اعلیٰ سندھ اس حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کیٹی بندر،سرکلرریلوے کو سی پیک میں شامل کرانے کیلئے چین بھی جائیں گے۔