ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی: گلزار ہجری میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں شہری سے لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہورہے تھے کہ شہری نے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی۔

شہری کی فائرنگ سے دونوں مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ندیم کے مطابق اسے ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کے دوران زخمی شہری نے بھی ملزمان پر فائرنگ  کر دی،پیٹرولنگ پر موجود پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی شہری اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں