ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں شہریوں کی ڈکیت کو انوکھی سزا، ٹھنڈے پانی سے نہلا کر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں شہریوں نے مبینہ ڈکیت کو پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری نے ڈکیت سے خود نمٹتے ہوئے انوکھی سزا دے ڈالی۔

شہریوں نے مبینہ ڈکیت پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا، گلستان جوہرروفی لیک ڈرائیو میں شہریوں نے چور کو ٹھنڈے پانی سے نہلا کر تشدد کیا۔

- Advertisement -

چور کے جسم پر برف کی سل لگا کر شہریوں نے تشدد کیا۔

دوسری جانب تین ہٹی پربھی شہریوں نے مبینہ ڈکیت پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

ڈاکو نے کھلونا پستول سے لوٹ مار کی کوشش کی تو تین ہٹی پر پھول بیچنے والوں نے ملزم کو نقلی پستول سمیت پکڑ کر دھو ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں پھولوں کی دکان پرملزم نے لوٹ مارکی کوشش کی، وہاں موجود لوگوں نے ہمت دکھائی اور لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو پکڑ کر خوب ہاتھ صاف کئے، لزم سے کھلونا ہتھیار برآمد ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں