جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

کراچی کے شہری بوند بوند کو ترس گئے، کئی روز سے پانی کی فراہمی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں 4 دن سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے، مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

پانی کی عدم فراہمی سے متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، گارڈن، صدر اور رنچھوڑلائن شامل ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقے بھی پانی کی عدم دستیابی سے دوچار ہیں۔

واٹر کارپوریشن نے 3 مختلف مقامات پر لائنوں کی مرمت کاکام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا تھا، پرانی سبزی منڈی کے قریب واٹرکارپوریشن کی مین لائن برسٹ ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

گزشتہ 2 روز سے مختلف مقامات پر مرمتی کام بغیرکسی وقفے کے جاری تھا، پرانی سبزی منڈی پر لائن لیکج کےباعث صاف پانی کا رساؤ جاری تھا۔

دریں اثنا پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر پی آئی بی کالونی کے مکینوں نے احتجاج بھی کیا، یونیورسٹی روڈ پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔

بعدازاں حسن اسکوائر آنے جانے والے ٹریک کھول دیے گئے اور ٹریفک بحال ہوگیا، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں