منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کراچی میں شدید سردی ، آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

- Advertisement -

شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب کالام سمیت مختلف علاقوں میں جہاں سیاح برف باری سے انجوائے کررہے ہیں تو شدید ٹھنڈ اور برف باری نے مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

چترال کے بالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے، جس سے وہاں نظام زندگی متاثرہوگیا ہے اور اپر چترال کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ ندی نالوں میں برف جمنے سےچھوٹے پن بجلی اور پانی کی فراہمی متاثرہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میں پارہ منفی گیارہ، استور منفی دس، گلگت، کالام منفی سات اور ہنزہ میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، چترال، سوات اور مری ، کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر اضلاع موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں