کراچی : ڈالمیا قبرستان کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، ڈالمیا قبرستان کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
جاں بحق تینوں افرادکی شناخت سپاہی عمیس ،شاہنواز اورمحمد نسیم کے نام سے ہوئی جبکہ روشن دین نامی زخمی کارڈرائیورکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
متوفی نسیم پانچ بچوں کا باپ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں منیجر تھا بکہ جاں بحق پولیس اہلکار عمیس تھانہ جمیشد کوارٹرز میں تعینات تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکارسرکاری کام سےایس ایس پی ایسٹ کےآفس جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا جبکہ کار سوار نسیم اور روشن کو حادثے کے بعد نجی اسپتال منتقل کیاگیا تھا تاہم نسیم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔