جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایک ماہ میں کانگو کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔

ترجمان محکمہ سندھ سندھ کا کہنا ہے کہ 55 سالہ متاثرہ شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے جس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت قدرے بہتر ہے۔ محکمہ صحت محکمہ لائیو اسٹاک سے مکمل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں ماہ کراچی سے کانگو کا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل متاثرہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہوگیا تھا۔

کانگو وائرس کیا ہے؟

یہ وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے، قومی ادارۂ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتے کے اندر زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کانگو وائرس گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان میں موجود ہے، یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ عید الاضحیٰ میں لگنے والی منڈیوں اور شہریوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ماہِ قرباں میں اس کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔

متاثر ہونے کا خدشہ کب ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق چیچڑ اگر کسی انسان کو کاٹ لے یا متاثرہ جانور ذبیحہ کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے اور پھر چھوت کے مرض کی طرح ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ماہرین اس وائرس کو کینسر سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

کانگو کی علامات

متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔

احتیاطی تدابیر

جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔

یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہٰذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانے کی صورت میں فوری اور بر وقت علاج ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں