تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی: کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کرونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔

حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 10ہزار بستروں پر فیلڈ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کے ساتھ 185بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیے جائیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے، حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہناچاہیے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے ایک ہفتے میں 50 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری دی، مٹیاری میں 100بستروں پر مشتمل اسی طرح کا یونٹ قائم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -