ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے گھروں کا صفایا کرنے ولی دو ماسیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو حراست مین لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹ اہوا مال برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک چار میں گھریلو ماسیوں نے گھرکا صفایا کرڈالا، لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں چورماسیوں کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے، ماسیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارماسیاں عصمہ اور ثنا آپس میں سگی بہنیں ہیں،دونوں بہنیں گزشتہ دنوں ساہیوال سے مسافر کوچ کے ذریعے کراچی آئیں، دونوں چور ماسیوں نے کراچی آکر کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافرخانے میں رہائش اختیارکی۔

پولیس کے مطابق چور ماسیوں نے گزشتہ دنوں ہی خورشید نامی شہری کے گھر ملازمت اختیار کی، گرفتار ہونے والی چور ماسیوں کے اہل خانہ ساہیوال میں ہی مقیم ہیں،گرفتار چور ماسیوں کے قبضے سے چوری کیے گئے زیور اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کرکے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پرفیوم چوک کے قریب کی گئی، گرفتار ملزمان میں تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید شامل ہیں، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان نے نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی،اس گروہ نے 20 مئی 2019 کو بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں ہائی فلائی سی این جی اسٹیشن پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اور19جون کو بفرزون کلینک پر ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں