کراچی : شہر قائد میں گزشتہ ماہ جرائم کی وارداتوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا، مختلف واقعات میں 138 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں، بھتہ خوری کے6مقدمات درج ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا، پولیس چوری و رہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔
گزشتہ ماہ نومبر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سی پی ایل سی نے 1ماہ کے دوران جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق رواں سال 23 گاڑیاں چھینی اور 115چوری ہوئیں۔
کراچی میں جرائم تھم نہ سکے اس حوالے سے سی پی ایل سی نے گزشتہ ماہ نومبر کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں شہریوں کی 23گاڑیاں چھینی گئیں اور 115گاڑیاں مختلف مقامات سے چوری ہوئیں جن میں سے اب تک صرف50برآمد کی جاسکی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ2715 موبائل فونز چوری ہوئے اور 2144موبائل فون چہریوں سے چھینے گئے ان میں سے پولیس صرف255برآمد کرسکی۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں شہریوں سے187موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،2711موٹرسائیکلیں چوری ہوئی اور صرف414برآمد کی جاسکیں۔
گزشتہ ماہ بھتہ خوری کے6کیسزدرج ہوئے، جبکہ گزشتہ ماہ اغواء برائے تاوان کا ایک کیس سامنے آیا۔