اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رات گئے لیاری میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ پولیس کاروائی میں حیدری، گارڈن اور اتحاد ٹاؤن سے کار لفٹر سمیت 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ تھانے کی حدود لیاری نوالین میں رات گئے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب حیدری پولیس نے دو ملزمان ہاشم اور محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ گارڈن پولیس نے کار لفٹر افتخار عرف سہیل اور اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو اسٹریٹ کر منلز سکندر اور ہارون کو دھرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں