اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرزاور پولیس کی ٹیموں نے انٹیلی جنس معلومات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم نے ابتدائی طور پر آصف عرف چٹا کو گرفتارکیا، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج سے عمل میں آئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر4ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا دیگر ملزمان میں نثارخان، سعید مائٹی،رونی الیاس اور مائیکل شامل ہیں۔

- Advertisement -

رنیجرز کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، جرائم کے عادی ملزمان ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ڈکیتیاں کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان اور ان سے بر آمد ہونے والے اسلحہ کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں