کراچی:شہر کےمختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےکارروائیاں کر کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے کاروائی کرکےسیاسی جماعت کے کارکن فہد ذکی کوقتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا،رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے.
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں تین روز قبل ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.
پولیس نے بن قاسم کے علاقے میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا اور خاتون بھی شامل ہے.
یاد رہے کہ جمعرات کی رات کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سیاسی جماعت کے کارکن فہد پر فائرنگ کی گئی تھی، جس میں فہد اور اس کا دوست کامران زخمی ہوگیا تھا لیکن دوران اسپتال منتقلی فہد جان کی بازی ہار گیا تھا.