کراچی : پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین چھوٹی عمر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوگئے۔ اسٹریٹ کرائم میں بچے بڑوں کے بھی استاد بن گئے۔ کراچی بوٹ بیسن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی سینچری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔
گرفتارملزمان کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں۔ ملزمان پولیس کو کئی بڑی اور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں منظم شاہ زیب عرف چیتا،الیاس عرف چھرا نعمان عرف شاہ رخ شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈیفنس، کلفٹن اور بوٹ بیسن میں سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم منظم شاہزیب عرف چیتا کے بارے مین انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گولیمار میں رینجرز سے مقابلے کے دوران چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر فرار ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ہیں۔