منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بم دھماکوں میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار،اسلحہ اور دستی بم برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار کارندے گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا ۔

 رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان اورلشکر جھنگوئی کے چار کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سال دو ہزار گیارہ میں نگار سینما میں بم دھماکہ،لی مارکیٹ میں دستی بم حملہ،نیا آباد میں دستی بم حملہ،گھاس منڈی اورناگن چورنگی کے قریب دستی بم حملوں اور فائرنگ میں کئی افراد کو قتل اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت بیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور آوان بم برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، گلشن حدید ،سہراب گوٹھ ،اورنگی ٹاؤن ،فیڈرل بی ایریا ،شیر شاہ ،قائد آباد اور لیاری میں کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں