کراچی : انسداد دہشت گردی فورس نے کراچی میں کارروائی کرکے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا، مذکورہ ملزمان نے مذہبی جماعت کے مختلف رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی ایک اورسازش ناکام بنادی گئی۔ چھ ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے۔
فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان سے قبضے سے بڑیتعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بڑی مذہبی جماعت کے عالم، مفتی اوررہنماؤں سمیت سو افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناناچاہتے تھے۔
ملزمان نے مذہبی جماعت کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اپنے حلیے بھی اسی جماعت کے لوگوں کی طرح بنارکھے تھے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے ایک سوساٹھ افراد کی ریکی کرکے عسکری ونگ کے ذمہ داران کو دی ہوئی تھی، جس پر عملدرآمد کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نےدوہزار بارہ میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملہ بھی کیا تھا۔
امجد صابری قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تفتیش میں کافی حد تک پیشرفت ہوچکی ہے۔ امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔