پیر, جون 16, 2025
اشتہار

کراچی: کسٹمز کا موبائل مارکیٹ صدر پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز ،ٹیبلٹس، گھڑیاں، ،ٹیبلٹس، پینسلز اور ایئر پوڈ ضبط کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ، صدر، کراچی میں گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی نے بتایا کہ چھاپہ میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ائر پوڈز اپنی تحویل میں کے کر ضبط کر کیے ہیں، ضبط شدہ اشیاء میں بھارتی ساختہ اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔

سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے انڈین ساختہ کسی بھی قسم کی اشیاء امپورٹ کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے ، ضبط شدہ اشیاء کو ASO کے گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی کے مال پر کسٹمز کا چھاپہ، ممنوعہ اشیا برآمد

انھوں نے کہا کہ ممنوعہ انڈین ساختہ اشیاء یہاں تک پہنچنے اسمگلنگ میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کا تعین کرکے کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں اسٹار سٹی مال پر چھاپہ مار کاراوائی میں بڑی تعداد میں انڈین اوریجن موبائل فون ، ٹیبلیٹس،آئی پیڈ اور گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کر کے ضبط کی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں