پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی سے لاپتا نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے منگھوپیر سے کئی روز سے لاپتا نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر سے کئی روز سے لاپتا نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت 19 سالہ فضل الرحمان کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لاش منگو پیر پیر محمد کوٹھ کے علاقے میں خالی پلاٹ سے ملی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش پر تشدد کے نشانات ہیں اور اسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں‌.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں