جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

’میرے بیوی بچے شہید ہیں، انہیں نہیں پتا میں کیا کرنے جارہا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ایئرپورٹ میں بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے شخص کی تحریر سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے سے قبل احسن رضا نے لکھا کہ میرے بچے، بیوی شہید ہیں، انہیں نہیں پتا کہ میں کیا کرنے جارہا ہوں۔

متوفی نے لکھا کہ لو یو ابو، امی، باجی اور دیگر رشتے داروں کو اللہ حافظ، سوری سمیع میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے کرائم سین نے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ احسن رضا رضوی نامی شخص گارمنٹس کا کام کرتا تھا اس کا کاروبار بند ہوچکا تھا جس کے بعد سے پریشان تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق احسن رضا کے فلیٹ سے تحریری نوٹ بھی ملا ہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے لیپ ٹاپ پولیس نے تحویل میں لے لیا، لاشیں تاحال فلیٹ میں موجود ہیں، کرائم سین یونٹ عملہ شواہد اکٹھے کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں