کراچی : ڈیفنس خیابان بادبان کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھر پر کریکر پھینک دیا تاہم کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بادبان کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے گھر پر کریکر حملہ کیا گیا ،دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا۔
پولیس کے مطابق حملہ ہاشم نامی شخص کے گھر پر کیا گیا، حملے کے وقت اہلخانہ سو رہے تھے جبکہ ہاشم حال ہی میں افریقہ سے پاکستان لوٹا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
دستی بم حملہ کریکر حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔