اشتہار

کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، گھروں‌ سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں‌ میں‌ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کی مخصوص یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کا اطلاق 17 دسمبر سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گلبرگ کی یوسی 1،3،4،5،6 اور 8 ، لیاقت آباد کی یوسی 1،8،9 اور 10 جبکہ نارتھ کراچی کی یونین کونسل 2،4،5 اور 7، اسی طرح نارتھ ناظم آبادکی یوسی1،2،4،5،6،8اور9 میں مائیکر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق مخصوص گلیوں پر ہوگا، جہاں ڈبل سواری پر پابندی، سماجی تقریبات، تجارتی سرگرمیوں اور غیر متعلقہ افراد کی آمد رو فت پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ یوسیز میں لوگوں کی نقل وحرکت پرسختی سےپابندی ہوگی،کریانہ، میڈیکل اسٹورز مخصوص اوقات میں کھلیں گے اور ان علاقوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اسی طرح مذکورہ یونین کونسلوں میں ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری جبکہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسزکوان علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کو ٹھوس وجہ بتانے پر گھر سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی،اگر کسی مریض کو مجبوری میں جانا پڑا تو اُس کے ساتھ بس ایک تیماردار کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان گلیوں اور علاقوں میں مقیم ضرورت مند افراد کو حکومت کی جانب سے راشن فراہم کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون 31 دسمبر تک رہے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں