ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

آرمی چیف، وزیر اعظم منہاج قاضی کے بیان کا نوٹس لیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف سے منہاج قاضی کے ویڈیو بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزامات غیرقانونی اور غیرآئینی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائن زیرو پر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انیس سو اٹھانوے میں حکیم محمد سعید کے قتل کے بعد پھر ایم کیوایم کا میڈیا ٹر ائل کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پکڑے گئے ایم کیو ایم کے کارکنان الزامات ثابت نہ ہونے پرباعزت بری ہو گئے تھے، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کے لئے پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں اور نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے رینجرز کی تحویل میں الزامات لگائے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے پس پردہ عوامل اور مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منہاج قاضی کے ساتھ خالد شمیم کے ویڈیو بیانات کا نوٹس لیا جائے ۔

زور زبردستی اور تشدد کرکے زیرحرست ملزمان سے ایسے بیانات لینا کوئی مشکل کام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا اچھا تاثر نہیں آئے گا، اس پر اداروں کو سوچنا چاہیئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے گئے الزامات پر ازخود نوٹس لے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں