تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی، ڈی ایس پی کے بیٹے کو پولیس اہلکاروں سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنا ڈی ایس پی کے بیٹے کو مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ڈی ایس پی کے بیٹے کو پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ضیاء حسن اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ڈی ایس پی احمد حسن کا بیٹا ہے، ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گلشن معمار پولیس کے مطابق ملزم کے والد وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول ڈیوٹی کی غرض سے سکھر میں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تھانے میں داخل ہوکر باوردی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم سرکاری گاڑی میں گھوم کر خود کو ڈی ایس پی بھی ظاہر کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے سرکاری گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے بیٹے شہریوں سے بدتمیزی کرنے سے نہیں چوکتے اور انہیں اپنے والد کے پولیس میں ہونے کا فائدہ اٹھا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کے بیٹوں کی جانب سے موبائل میں گھومنا بھی کوئی نئی بات نہیں، سرکاری گاڑیاں پرائیویٹ کاموں کے لیے استعمال ہونے کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں تاہم اعلیٰ حکام کی جانب سے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔

Comments

- Advertisement -