پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی، ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گرگیا، بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ڈمپر گرگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ پر ڈمپر انڈر پاس میں گرنے سے موٹر سائیکل پر سوار 2 سالہ بچہ جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے، تیز رفتار ڈمپر راشد منہاس روڈ سے ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے کے بعد شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام رہا، ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے شاہراہ پر موجود ڈمپر کو ہٹایا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت روحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹا کر انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں