پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 16 اکتوبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور اس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

- Advertisement -

جھٹکے ملیر، قائد آباد، شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، شیرپاؤ کالونی میں محسوس کیے گئے تھے۔ لانڈھی، مظفرآباد کالونی، مسلم آباد کالونی، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں بھی زلزلہ آیا تھا۔

زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں