ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ہم ایک مضبوط بااختیار میئر چاہتے ہیں، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل نہیں ہورہا وزیراعظم آج ہمارے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بلدیاتی امیدواروں اور کارکنان کو بلا کر بات کریں گے اس کے بعد آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ہیں تحفظات اپنی جگہ ہیں لیکن الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

- Advertisement -

سابق میئر کراچی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں 15 جنوری کی تاریخ دی گئی ہے، 140 اے کے لیے ہم نے جنگ لڑی ہے، ہم پری پول ریگنگ والا الیکشن نہیں پرامن اور صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیو ایم کا تحفظات کا اظہار (arynews.tv)

انہوں نے کہا کہ ہم ایک مضبوط بااختیار میئر چاہتے ہیں لیکن الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے، حلقہ بندیوں کو ٹھیک اور ووٹر لسٹوں کو درست کیا جائے۔

ڈپٹی کنوینئر نے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ کی آبادی کو آدھا گنا گیا ہے، وفاق و صوبائی حکومتیں کیا چاہتی ہیں پھر ہمارے درمیان ہونے والے معاہدے کس کام کے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے بیانیے کو چھوڑیں، اس انصافی بیانیے نے پاگل بنایا ہوا ہے، کراچی کے مسائل انہوں نے بھی حل نہیں کیے کراچی کے لوگ ان کی شکلوں اور وعدوں کو دیکھ لیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں