تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

کراچی: گلشن اقبال میں سڑک کھود کر بجلی کی تار چوری کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سڑک کھود کر بجلی کی تار چوری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کھود کر انڈر گراؤنڈ بچھائی گئی تار چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے لیکن یہ دو افراد ہرطرف سے بے پرواہ ہوکر تار چوری کرنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو بنانے والا شخص ایک آدمی کو روکتا ہے تو وہ تار اٹھاتا ہے اور چلتا بنتا ہے جبکہ دوسرے شخص کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور وہ کھدائی میں مصروف رہا۔

چوری کی یہ انوکھی واردات کافی دیر تک جاری رہی لیکن پولیس یا انتظامیہ کا کوئی فرد روکنے نہیں آیا اور نہ ہی اس پر کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں