تازہ ترین

کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن، علی زیدی کا چیف جسٹس سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ کے حکم پر جاری ہے، دیکھناہوگا تجاوزات کس نے قائم کرائیں اور پیسہ کس نے  کمایا؟ چیف جسٹس سے اپیل ہے انکروچمنٹ آپریشن کے لیے کمیٹی تشکیل دیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جن  لوگوں نے تجاوزات قائم کیں وہی اب انھیں ختم کررہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے گزارش ہے کہ وہ ایک بارے پورے معاملے کا جائزہ لیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ملکی ترقی میں خوجہ اورمیمن کمیونٹی کاکردارقابل تعریف ہے، کرپٹ لوگوں کو اُس وقت زیادہ تکلیف ہوگی جب اُن پر جرمانے لگائے جائیں گے‘۔

[bs-quote quote=”لیز اور الاٹ شدہ تعمیرات گرانے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں” style=”default” align=”left” author_name=”وزیر اعلیٰ سندھ”][/bs-quote]

اُن کا کہنا تھا کہ ’محکمے میں بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے 18 گھنٹے کام کرنا پڑ رہاہے، ہماری کابینہ جی حضوری والی نہیں بلکہ وزیراعظم مثبت مباحثے کو سراہتے ہیں اور مشاورت کے بعد ہی حکومت فیصلے کرتی ہے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’تبدیلی تو اب آئی ہے کیونکہ بیوروکریسی نے بھی کام کرناشروع کردیا، ملک ایک سال بعد بہت آگے جاچکا ہوگا، منزل کےلیےکبھی کبھی راستہ  بدلناپڑتاہے‘۔

شہر قائد میں جاری غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھنا چاہیے تجاوزات قائم کرانے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا اور کس نے اس سے پیسہ بنایا، سپریم کورٹ کےاحکامات پرانسدادتجاوزات آپریشن ہورہاہے مگر میری چیف جسٹس سےگزارش ہے ایک بار کراچی تشریف لائیں اور تمام تر صورت حال کا جائزہ لیں کہ سب ٹھیک ہوا یا نہیں؟۔

علی زیدی نے اپیل کی کہ چیف جسٹس تجاوزات سےمتعلق آپریشن پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو کارروائیوں سے متعلق عدالتوں کو آگاہی دے، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم میں 20سال کی الاٹمنٹ ہوئی جس کی تحقیقات ہوگی کیونکہ کے پی ٹی کی ترقی کے بغیر شہر قائد ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے رابطہ

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تجاوزات کے معاملے پرچیف جسٹس پاکستان سےرابطہ کیا، انہوں نے جسٹس ثاقب نثار کو آگاہ کیا کہ لیز اورالاٹ شدہ تعمیرات گرانےسے شہر میں مسائل پیدا ہورہےہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قانونی پیچیدگیاں اور انسانی مسائل سامنےآئےہیں۔

حکومت سندھ نے تجاوزات آپریشن کے خلاف جاری عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ وہ احکامات کی مزید وضاحت کردیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن، ایم کیو ایم کا عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی وسیم اختر نے اب تک شہر میں ہونے والی کارروائیوں پر رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

آپریشن سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم نے6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو متاثرہ تاجروں، کے ایم سی، کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کر کے عدالت سے رجوع کرے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آپر یشن سے پہلے متاثرین کو متبا دل جگہ فر اہم کی جائے اور  نجی اسکو لو ں کو رہائشی علاقوں سے ختم کرنے کے اعلانات کو  فوری بند کیاجائے اور آپریشن کے نام سے شہریوں میں پیدا ہونے والے خوف و ہراس کو فوری ختم کیاجائے۔

Comments