اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانیں اور عمارتیں گرانے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، کئی دکانیں گرادی گئیں جبکہ 5 منزلہ عمارت کو گرایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، گررومندر پر پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیموں نے چوتھی اور تیسری منزل پر بھی ہتھوڑے چلا دیے، بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے ناظم آباد میں فٹ پاتھ پر بنی پانچ دکانیں گرا دیں، بفرزون سیکٹر سولہ اے میں نالے پر قائم تین فیکٹریوں کو مسمار کر دیا گیا۔

کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں، سپریم کورٹ کا بڑاحکم

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرقانونی شادی ہال ہو یاشاپنگ مال اورپلازہ، کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں اور حکام کو کہا بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں، کراچی کو چالیس سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کریں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا 15 جنوری کو کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا ہے متاثرین کی مدد کی جارہی ہے نہ متبادل جگہ کی فراہمی کی گئی، حق نہ ملا تو اگلے ہفتے ہم سب ایم اے جناح پر احتجاج کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں