اشتہار

کراچی میں سورج آج آگ برسائے گا، پارہ 40 تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج شدید گرمی پڑے گی، درجہ حرارت40 ڈگری تک جا سکتا ہے، گرمی کا سلسلہ 8 مئی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہیٹ ویو اور گرمی کی شدید لہر آج سے شروع ہوگی ، گرمی کی لہر 8مئی تک برقراررہنےکاامکان ہے ، اس دوران پارہ 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی ، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور شدید لو چلے گی۔

چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونیوالی ہیٹ ویو شدید نہیں معتدل ہے تاہم چھ اورسات مئی کو درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری تک جاسکتا ہے، 5 سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کے دوران دن بھر گرم اور خشک ہواؤں کا بسیرا ہو گا تاہم شام ہوتے ہی سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ گرمی کی یہ شدید لہر چار روز تک جاری رہے گی ، جس کے بعد نو مئی سے موسم معتدل ہونا شروع ہوجائے گا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائی علاقوں سے چلنے والی گرم ہوائيں کراچی ميں درجہ حرارت بڑھنے کا سبب بنيں گی جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے شہریوں کواحتیاط کرنا ہوگی کہ وہ دھوپ میں غیرضروری نہ نکلیں اور سحر اورافطار میں پانی اورٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کاموجودہ درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے جبکہ آج شہر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38سے40تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیرصحت سندھ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کےاسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ اتوار سے سکھر، لاڑکانہ،جیکب آباد،شہیدبینظیرآباد میں طوفانی برسات کاامکان ہے ، اس کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں24 گھنٹے ہیلتھ ایمرجنسی سہولیات مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں