جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

کراچی میں لنگڑا کر چلنے کی اداکاری کرنے والا بھکاری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے لنگڑا کر چلنے کی اداکاری کرنے والے بھکاری کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور بھکاری ہیں جو اسپتالوں اور بازاروں میں بھیک مانگتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان بھکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں بے شمار پاکستانی بھکاریوں سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق 2024 سے اب تک مجموعی طور پر 5402 پاکستانی بھکاریوں کو بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

2024 میں بیرون ملک سے 4,850 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 4,498 بھکاریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا جب کہ 242 عراق سے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں