کراچی سے قصور شادی میں شرکت کے لیے جانے والا خاندان دریائے ستلج میں ڈوب گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق افراد میں دو خواتین اور بچی شامل ہیں جن کی شناخت 33 سالہ رخسانہ، 22 سالہ نبیلہ اور بارہ سالہ بچی شامل ہیں۔
- Advertisement -
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 12 سالہ روحان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی فیملی شادی میں شرکت کے لیے الہ آباد گئی تھی، خاندان کے افراد دریا دیکھنے کوٹھی فتح محمد کے مقام پر گئے اس دوران ایک بچے کا پاؤں پھسلا اور دریا میں جاگرا جس کو بچانے کی کوشش میں ایک بچی اور دو خواتین ڈوب ہوگئیں۔