جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 سمن آباد تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کردیا اور ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبد الحمید، محمد یامین، جان محمد اور مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے چاروں افراد کو زخمی کیا،نشانہ بننے والے افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے، فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب منگوپیر اور گلبہار کے علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، سی ٹی ڈی نے کورنگی اور منگوپیر میں کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 *کراچی میں بد امنی کی لہر میں تیزی


 کچھ روز قبل نارتھ  کراچی کے علاقے سلیم سینٹرمیں واقعہ ایک ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں سماجی کارکن خرم ذکی اور صحافی راؤ خالد کے علاوہ راہگیر اسلم شدید زخمی ہوئے تھے، بعدازاں اسپتال پہنچنے پر خرم ذکی دم توڑ گئے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق خرم ذکی کے سینے میں‌ پانچ گولیاں لگی تھیں‌ تاہم دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

*کراچی آپریشن کے دو سال مکمل، تفصیلی رپورٹ جاری


کل کراچی آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں کافی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں