جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

کراچی : سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا، جس میں 2 افراد جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ آگ لگنےسے2افرادجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے، آگ سولر پینل بنانے والی فیکٹری میں لگی ہے، آگ تین منزلہ عمارت کی چھت پر لگی جو نچلی منزل تک آئی۔

انچارج ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابوپالیا۔

ریسکیو انچارج کا مزید بتانا تھا کہ آگ فیکٹری کی چھت پر موجود سولر سسٹم میں لگی، سولر سے آگ بڑھ کر نیچے کپڑے اور دیگر سامان تک پہنچی، فیکٹری میں فائر کا نظام موجود تھا، پہلےخودبھی آگ پر قابوپانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے 10 افراد کی حالت غیرہوگئی تھی تاہم میڈیکل اسٹاف نےمتاثرہ افرادکواسپتال منتقل کردیا ہے۔

فیکٹری میں آتشزدگی کی وجوہات اور تقصانات کا تعین نہ ہوسکا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں