پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی بے قابو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی کراسنگ کے قریب لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی، آگ کی شدت کےباعث پانی اور فوم کے استعمال کا فائدہ نہیں ہورہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک آئل ریفائنری کے قریب کھدائی کے دوران لگی آگ تاحال بے قابو ہے، فائر بریگیڈ کی کوششوں کے باوجود 10 گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

فائر بریگیڈ کی کوششوں کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں اور واٹرٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

چیف فائرافسرمحمد ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ رات1 بجے لگی تھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، جہاں آگ لگی وہاں بورنگ کرائی جارہی تھی کئی فٹ کھدائی کی گئی، ممکنہ طور پر گیس پائپ کو نقصان پہنچا یا زمین میں گیس کے ذخائر پر آگ لگی ہو۔

ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر پہلے گیس کا بہت شور تھا بعد میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، گیس کے ذخائر پر کام کرنے والے ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، ماہرین کی ٹیم کا جائزہ لینے کے بعد آگ بجھانے کی واضح حکمت عملی ترتیب دے سکیں گے۔

مزید پڑھیں : کورنگی کریک : گیس پائپ لائن میں خوفناک آتشزدگی

چیف فائر افسر نے کہا کہ 10 گاڑیاں کام کررہی ہیں،ریت ،مٹی کی مدد سے بھی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں اور فوم کا استعمال بھی کیا گیا لیکن آگ کی شدت برقرارہے، آگ کی شدت کے باعث پانی،فوم کے استعمال کا فائدہ نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے باعث پھینکا گیا پانی واپس آرہا ہے، کوشش کر رہے ہیں ریت کی مدد سے آگ کو بجھایا جائے، جس کے لئے کرین اور ڈمپر بھی جائے وقوعہ طلب کرلیےگئےہیں، ڈمپر میں ریت بھر کر آگ پر ڈالی جائے گی۔

آگ لگنے کی وجوہات اورآگ کی نوعیت جاننے کیلئے ماہرین کی ٹیم کا جائے وقوعہ پر اجلاس ہوا، ماہرین نے جائے وقوعہ پر ٹیسٹ کرانے کیلئے پانی کے نمونے لیے، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوسکے گا کہ کس چیزمیں آگ لگی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ زمین سےنکلنےوالی قدرتی گیس ہے تاہم ایس ایس جی سی وضاحت دے چکی کہ ان کی تنصیبات یا گیس کی لائن موجود نہیں۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کا بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جائے وقوعہ پر گیس کا کوئی ذخیرہ ہے، رات سے جس طرز کی آگ تھی تاحال وہی صورتحال ہے، جائے وقوعہ پر کس چیز کیلئے بورنگ کی جارہی تھی ، معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور متعلقہ ادارے کے پاس موجود اجازت نامےکی تصدیق کرارہے ہیں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں